کیا کسی ہندو کے ہاتھ سے بنا ہوا کھانا کھایا جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:1330
کیا کسی ہندو کے ہاتھ سے بنا ہوا کھانا کھایا جا سکتا ہے؟ اور کیا اس کے ساتھ بیٹھ کر بھی کھانا جائز ہے؟

  • سائل: جنید مختارمقام: سڈنی، آسٹریلیا
  • تاریخ اشاعت: 09 جنوری 2012ء

زمرہ: خور و نوش

جواب:

جی ہندو کے ہاتھ سے بنا ہوا کھانا جائز ہے۔ البتہ ہندو کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز نہیں ہے۔ اگر کسی ہندو نے کوئی حلال جانور بھی ذبح کیا تو جائز نہیں ہے، اور حرام ہے۔ چاہے اسے کوئی ہندو پکائے یا مسلمان۔ اگر جانور کو مسلمان نے ذبح کیا اور ہندو نے پکایا تو پھر کھانا جائز ہے۔ کیونکہ ہندو بتوں کے نام سے ذبح کرتے ہیں اور یہ حرام ہے۔

ہندو کے پکانےمیں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، اس کے ہاتھ سے بنا ہوا کھانا جائز ہے۔ مثلاً سبزیاں، دالیں، چاول اور باقی سب کھانے ماسوائے ذبیحہ۔ باالفاظ دیگر ہندوؤں کے ذبیحہ کو چھوڑ کر ہندو کے ہاتھ سے بنی ہوئی ہر چیز شرعاً کھانا جائز اور حلال ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری