کیا پہلی طلاق کے بعد رجوع کے لیے حلالہ ضروری ہوتا ہے؟


سوال نمبر:1302
پہلی طلاق کے بعد میاں‌ بیوی آپس میں‌ حلالہ کیسے کر سکتے ہیں؟

  • سائل: ذوالقرنین حیدرمقام: فیصل آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2011ء

زمرہ: رجوع و تجدیدِ نکاح

جواب:

حلالہ پہلی طلاق پر نہیں بلکہ تین طلاقوں کے واقع ہونے کی صورت میں کروایا جاتا ہے۔ آپ کے مسئلہ میں حلالہ کی ضرورت نہیں ہے، چونکہ ایک طلاق دینے سے طلاق رجعی واقع ہوتی ہے، اس لیے عدت کے اندر رجوع کر لے، اگر عدت گزر گئی ہے تو تجدید نکاح کر لے، یہاں حلالہ کی ضرورت نہیں۔ اب آپ کے پاس دو طلاقیں باقی رہ گئی ہیں۔ اگر کبھی دو طلاقیں آپ نے دے دی تو طلاق مغلظہ واقع ہو جائے گی۔ پھر حلالہ کے بغیر یہ بیوی آپ کے لیے جائز نہیں ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی