جواب:
آپ حنفی ہیں، لہذا آپ پر حنفی مذہب کی پیروی کرنا سو فیصد واجب ہے، کیونکہ ایک وقت میں ایک امام کی ہی تقلید کی جاسکتی ہے، البتہ کسی ضرورت شرعی کے تحت دوسرے امام کے قول پر عمل کیا جا سکتا ہے، جیسے احناف کے ہاں مفقود الخبر کے مسئلہ میں امام مالک کے فتوے پر عمل کیا جاتا ہے، محض سہولت اور بلاعذر شرعی کسی دوسرے امام کی تقلید جائز نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔