جواب:
چونکہ عام طور پر قرآن مجید کی تلاوت مسجد میں کی جاتی ہے اس لیے قرآن مجید وقف کرنے والے مسجد میں رکھ دیتے ہیں، اگر مسجد انتظامیہ کی طرف سے یہ پابندی نہ ہو کہ قرآن مجید مسجد سے باہر لے جانا منع ہے، تو پھر مسجد سے قرآن لا کر گھر پڑھ سکتے ہیں یا ان سے پوچھ کر لائیں، اگر پابندی ہو تو پھر جائز نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔