جواب:
12 سال کے لڑکا اور 9 سال کی عمر میں لڑکی یہ دعویٰ کرے کہ میں بالغ ہوں یا بلوغت کی کوئی علامت پائی جائے یعنی لڑکے کو احتلام اور لڑکی کو حیض وغیرہ آجائے تو پھر اس پر روزے فرض ہوتے ہیں۔ اگر 15 سال تک کوئی بلوغت کی علامت نہ پائی جائے تو 15 سال قمری حساب سے پورے ہونے پر لڑکا یا لڑکی بالغ تصور ہونگے اور ان پر روزہ، نماز اور دیگر احکام فرض ہوں گے۔
(هدايه، 2 : 357، 358)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔