کیا اپنی بیوی کو طلاق یافتہ کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی؟


سوال نمبر:1173

گھریلو جھگڑے کی بناء پر ایک شخص کی بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا اور اس نے غصہ میں آ کر کہا کہ ’’تم پہلے ہی طلاق زدہ یا طلاق یافتہ ہو‘‘، جبکہ اس کی نیت نہیں تھی کہ اسے طلاق دے بلکہ ایک طعنہ کے طور پر کہا تھا۔ کیا اس سے طلاق ہو جاتی ہے یا نہیں؟

  • سائل: شجاع الدینمقام: فیصل آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 16 اگست 2011ء

زمرہ: طلاق

جواب:

آپ نے اپنی بیوی کو کہا ’’تم پہلے ہی طلاق زدہ ہو یا طلاق یافتہ ہو‘‘ تو ایک طلاق رجعی ہو گئی۔ نیت ہو یا نہ ہو لفظ واضح و صریح ہے۔ اگر اس کے بعد عدت کے اندر اندر زبانی یا عملی طور پر رجوع کر لیا تو طلاق کا اثر ختم ہو گیا اور دونوں دوبارہ میاں بیوی بن گئے۔ اگر اس واقعہ کے بعد عدت گزر گئی ہے تو نکاح کلیۃً ختم ہو گیا، البتہ اگر دونوں چاہیں تو بغیر حلالہ وغیرہ کے دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی