بالوں کو کلر کریم لگانے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟


سوال نمبر:1155
میں ایک جوان آدمی ہوں میرے بال سفید ہوگئے ہیں۔ اگر میں بالوں کو کالا کرنے کے لیے کوئی کلر کریم استعمال کروں تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہو گی؟

  • سائل: محمد سہیل انجممقام: سعؤدئ عر بیہ
  • تاریخ اشاعت: 21 اکتوبر 2011ء

زمرہ: خضاب

جواب:

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

غيروا الشيب ولا تشبهوا باليهود.

(سنن الترمذی، 2 : 208)

بڑھاپے (بالوں کی سفیدی) کو بدلو اور یہودیوں کی مشابہت نہ کرو۔

اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ سفید بالوں کو خضاب یا کسی اور بے ضرر چیز کے ذریعے بدلنا جائز ہے۔ فتاویٰ عالمگیریہ میں لکھا ہے :

و من فعل ذالک ليذين نفسه للنساء ولحبب نفسه اليهين فذالک مکروه و عليه عامة المشائخ و بعضهم جوّز ذالک من غير کراهة.

(عالمگيری، 5 : 359)

اور جو شخص کالا خضاب استعمال کرتا ہے کہ اپنے آپ کو عورتوں کے لئے خوبصورت بنائے تو یہ مکروہ ہے اور بعض علماء کرام نے فرمایا کہ مکروہ بھی نہیں جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان