کیا دیوبندی اور وہابی کی امامت میں نماز ہوجاتی ہے؟


سوال نمبر:1067
کیا دیوبندی اور وہابی کی امامت میں نماز ہوجاتی ہے؟

  • سائل: عاقب حسینمقام: بحرین
  • تاریخ اشاعت: 21 جون 2011ء

زمرہ: نماز  |  عبادات

جواب:
اگر کوئی شخص تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، تعظیم انبیاء، صحابہ کرام، اہل بیت اطہار اور اولیاء کرام کا ادب کرنے والا ہو تو اس کے پیچھے نماز جائز ہے، خواہ وہ اپنے آپ کو کسی بھی فرقے سے منسوب کرتا ہو۔

جب تک کسی شخص کے بارے میں یہ معلوم نہ ہو کہ یہ گستاخ یا بے ادب ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان