چرس کس حد تک حرام ہے؟


سوال نمبر:1066
چرس کس حد تک حرام ہے؟

  • سائل: عاقب حسینمقام: بحرین
  • تاریخ اشاعت: 21 جون 2011ء

زمرہ: تمباکو نوشی اور منشیات

جواب:
چرس، افیون اور بھنگ وغیرہ چونکہ صحت کے لیے نقصان دہ ہیں اس لیے منع ہیں۔ حدیث پاک میں آتا ہے :

لجسدک عليک حقا. او کما قال

تمہارے جسم کا تم پر حق ہے۔

لہذا یہ چیزیں ممنوع ہیں البتہ کسی دواء کی وجہ سے بقدر ضرورت جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان