جواب:
جو بھی شخص کلمہ پڑھنے والا ہو وہ مسلمان ہے اس کے ساتھ حسن سلوک، رواداری اور احسان کرنا ضروری ہے۔ البتہ کوئی بھی شخص جو العیاذ باللہ توہین انبیاء کا مرتکب ہو یا ضروریات دین سے انکار کرے تو وہ مسلمان نہیں رہتا۔ لہذا کسی بھی فرقے سے تعلق ہو لیکن باادب ہو یعنی انبیاء کرام، صحابہ کرام، اہل بیت اطہار اور اولیا کرام کا ادب کرنے والا ہو اور ان سے محبت کرنے والا ہو تو وہ مسلمان ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔