آپ نے سوال نمبر
1033 کے جواب میں ارشاد فرمایا ہے کہ فقہاء کرام کا قاعدہ ہے کہ جب میاں
بیوی میں اختلاف ہو جائے تو بیوی ثبوت پیش کرے گی اگر وہ ایسا نہ کر سکتے تو خاوند
کی بات مانی جائے گی۔
اب سوال یہ ہے کہ بیوی کو یقین ہے کہ شوہر نے طلاق دی ہے اب اگر وہ اس کے ساتھ رہے
تو گنہگار نہ ہو گی؟
جواب:
اس صورت میں بیوی پر گناہ نہیں ہے۔ اس لیے کہ شریعت کا حکم ظاہر پر لگتا ہے، اگر
شوہر جھوٹا ہے تو سخت گنہگار ہوگا۔
اگر بیوی کو پختہ یقین ہے کہ شوہر نے واقعی طلاق دی تھی تو اسے چاہیے کہ وہ خلع یا
فسخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کرے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔