کیا نماز میں سجدے کے دوران کوئی دعا مانگی جا سکتی ہے؟‌


سوال نمبر:1037
کیا نماز میں سجدے کے دوران کوئی دعا مانگی جا سکتی ہے؟‌ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نماز میں انسان اللہ کے قریب ترین ہوتا ہے اس لیے وہ دعا کی قبولیت کے لیے بہترین وقت ہے۔

  • سائل: اظہار القدوس نوشاہیمقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 16 جون 2011ء

زمرہ: عبادات  |  نماز

جواب:

حالت رکوع اور سجدہ میں دعا پڑھنے کے بارے میں احادیث موجود ہیں۔ علامہ بدرالدین عینی رحمہ اللہ شارح بخاری فرماتے ہیں کہ فرائض میں تین تین بار سبحان ربی العظيم اور سبحان ربی الاعلیٰ کہنا کافی ہے۔ نوافل میں مزید دعائیں پڑھنا بھی مستحسن ہے۔

بعض علماء کرام فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی کبھار رکوع اور سجود میں دعائیں پڑھتے۔ یہ دعا منقول ہے : سبحانک اللهم ربنا وبحمدک اللهم اغفرلی و فی رواية وارحمنی و عافينی۔

(عمدة القاری، شرح بخاری، ج : 6، ص : 70)

نماز باجماعت میں امام کے لیے تین بار تسبیح پڑھنا افضل ہے تاکہ مقتدی لمبی نماز سے متنفر نہ ہوں۔ انفرادی نماز میں مزید مسنون دعائیں پڑھنا بھی جائز ہے، کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان