جواب:
مسلم شریف کی روایت ہے :
قال رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم لا يشربن احد منکم قائما فمن نسی منکم فليستقی. (او کما قال)
تم میں سے کوئی بھی کھڑے ہو کر پانی نہ پیئے جو بھول سے کھڑے ہو کر پیئے تو اس کو قے کرنا چاہیے۔
فقہاء کرام فرماتے ہیں کہ یہ فقط مستحب ہے ضروری نہیں ہے۔ بیٹھ کر کھانا پینا افضل ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔