اس زمرے میں اسلامی تاریخ، مخلتف ادوارِ حکومت اور تاریخی شخصیات سے متعلقہ سوالات شامل ہیں
حضرت امیر معاویہ کی وفات 78 سال کی عمر میں بمطابق 60 ہجری رجب کے مہینے میں دمشق شہر میں بیماری کے سبب ہوئی
نہج البلاغہ سیدنا علی کی طرف منسوب خطبات، مکتوبات اور نصائح کا مجموعہ ہے جس کی تالیف چوتھی صدی ہجری میں سید شریف رضی نے کی
لوط بن یحییٰ کوفی کی ’مقتل الحسین‘ سانحہ کربلا پر اولین کتابوں میں شمار کی جاتی ہے
تاریخ اور نقل و عقل گواہ ہیں کہ امامِ حسین کا قاتل یزید ہے
روحان اور رَجَا بامعنیٰ اور اچھے نام ہیں اس لیے رکھے جاسکتے ہیں
امام ابو حنیفہ کی نماز جنازہ چھ بار پڑھی گئی، آخری مرتبہ آپ کے بیٹے حماد نے پڑھائی
سرِ امام حسین علیہ السلام کا نیزے پر تلاوت کرنا روایات سے ثابت ہے جبکہ یہ روایات اہل سنت کی معتبر کتابوں میں نقل کی گئی ہیں
رسول اللہ ﷺ کے مبارک زمانے اور صحابہ و تابعین کے ادوار میں نیکی کا غلبہ تھا۔ لوگ مجموعی طور پر سادہ اور نیکی پسند تھے۔ خیر و بھلائی کا رجحان غالب تھا
سیدہ زینب دمشق سے مدینہ منورہ گئی تھیں، وہاں سے مصر کیلئے نکلیں اور جب مقامِ کربلا سے گزریں تو آپ کو سانحہ کربلا کے وہی واقعات یاد آگئے جس سے آپ بیمار ہوگئی، اسی تکلیف میں آپ مصر پہنچیں اور کچھ عرصے میں ہی آپ کا انتقال ہوگیا۔
شہدائے کربلا کا ہر سال سوگ نہیں منایا جاتا ہے بلکہ ان کی یاد میں غم کا ظہار کیا جاتا ہے۔ غم کا یہ اظہار رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے