امامت کا منصب مقدس ہے، جو تقویٰ و پرہیزگاری اور اعلیٰ اخلاقی رویے کا تقاضا کرتا ہے
اسلام میں اگرچہ تکبر کی مذمت آئی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان خود کو ذلالت پر پیش کر دے۔ تکبر اور ذلت دونوں انتہائیں ہیں، ان میں حدِاعتدال کو اپنانا ہی درست اور اسلام کا مطلوب رویہ ہے۔