سوتیلی دادی کا دودھ پینے سے بچہ اپنی پھوپھی کا رضاعی بھائی بنتا ہے اور حرمتِ رضاعت ثابت ہوتی ہے
جس طرح کوئی شخص اپنی نسبی بھانجی سے نکاح نہیں کر سکتا عین اسی طرح اپنی رضاعی بھانجی سے بھی نکاح نہیں کر سکتا بلکہ رضاعی بھانجی سے نکاح کرنا بھی فعلِ حرام ہے۔ نسبی بھانجی، رضاعی ماں اور رضاعی بہن کا حرام ہونا تو قرآن مجید سے ثابت ہے