حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے شادی کس وجہ سے کی تھی؟


سوال نمبر:955
کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ان کی ذہانت اور بہترین یادداشت کی وجہ شادی سے کی تھی؟

  • سائل: عمیرمقام: کینیڈا
  • تاریخ اشاعت: 11 مئی 2011ء

زمرہ: معاملات  |  سیرت

جواب:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نکاح اس لیے کیا کہ وہ بہت ہی ذہین اور قابل خاتون تھی۔ تبلیغ دین میں ان کا حصہ صحابہ کرام سے کم نہ تھا۔

آقا علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان اقدس ہے کہ نصف دین عائشہ کے پاس ہے۔ صحابہ کرام مسائل پوچھنے کے لیے سیدہ عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے، جب کہ کئی آیات بھی حضرت عائشہ کے سبب نازل ہوئیں، مثلاً تیمم وغیرہ۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان اقدس ہے کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کے بہتر ہے اور میں تم سب سے زیادہ اپنے اہل و عیال کے لیے بہتر ہوں۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ایک کے حقوق کا کما حقہ خیال رکھتے اور انہیں ادا کرتے۔ اپنی زوجات میں بھی آپ نے ہمیشہ عدل وانصاف کا مظاہرہ کیا اور ان کے تمام حقوق ادا کیے، کبھی کسی کی حق تلفی نہ ہونے دی۔

سیدہ عائشہ صدیقہ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درج ذیل کتب کا مطالعہ فرمائیں:

سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، جلد دہم
العقد الثمین فی مناقب امھات المؤمنین

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان