کیا امامت کے متعلق جاننا ضروری ہے؟


سوال نمبر:882
امامت کے سلسلے میں ایک حدیث نظر سے گزری تھی جس کا مفہوم تھا کہ جو امام وقت کو جانے بغیر اس دنیا سے گیا تو وہ حالت و کفر یا نفاق پہ مرا۔ یہ حدیث شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب میں‌ بھی ہے اور اس کو صحیح کہا گیا ہے۔

اس حدیث کی رو سے تو شیعہ کا امام مہدی کے متعلق جو عقیدہ ہے کہ وہ تقریبا 1000 سال سے غائب ہیں جو کہ ہمارے عقیدہ کے خلاف ہے۔ وضاحت فرما دیں۔

  • سائل: حسین علی شاہمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 22 اپریل 2011ء

زمرہ: امامت

جواب:
امام مہدی رحمہ اللہ جس زمانے میں تشریف لائینگے تو اس وقت کے لوگ اس بات کے مکلف ہونگے کہ ان کو پہچانے اور ان کی مدد کریں چونکہ موجودہ زمانے میں ان کی آمد دریافت نہیں ہے لہذا ہم اس چیز کے مکلف نہیں ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان