کون سے امور ضروریاتِ دین ہیں؟


سوال نمبر:6087
ضروریات دین کون کون سے ہیں؟ مکمل بیان فرمادیں

  • سائل: محمد وقارمقام: حیدرآباد
  • تاریخ اشاعت: 17 نومبر 2022ء

زمرہ: عقائد  |  ایمانیات

جواب:

ضروریات دین، دین کے ان بنیادی اعتقادات کو کہا جاتا ہے جن کا ثبوت قطعی، متواتر اور بدیہی طور پر ہو۔ ضروریات دین میں سے کسی ایک ضرورت دینی کا انکار کرنے والا بھی مسلمان نہیں ہے۔

ضروریاتِ دین کے بارے میں جاننے کیلئے کسی خاص اہتمام کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ عام طور پر یہ امور مسلمانوں کو وراثتاً معلوم ہوتے ہیں، مثلاً: توحید، رسالت، آخرت، ملائکہ، آسمانی کتابوں، جنت، دوزخ وغیرہ پر ایمان، نماز، روزہ، حج، زکوة کی فرضیت، زنا ،قتل، چوری، شراب خوری وغیرہ کی حرمت وغیرہ ضروریات دین میں شامل ہیں۔ اسی طرح نبی کریم ﷺ کا خاتم الأنبیاء ہونا، حشر و نشر، جزاء سزا، میزان وغیرہ جیسے تمام امور بھی قطعی الثبوت اور قطعی الدلالت ہیں۔ ان میں سے کسی شے کا انکار کفر ہے۔ مزید وضاحت کیلئے ملاحظہ کیجیے:

ضروریات دین کا اثبات کن دلائل سے ہوتا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔