امت میں‌ اختلاف کے کیا اسباب ہیں؟


سوال نمبر:5371
حضور شیخ الاسلام مدظله العالی نے دفاع شیخین خطابات میں شیعہ کتب تفسیر سے صحابہ کرام کی شان بیان کی ہے، اگر واقعی ان کی کتب میں شان صحابہ موجود ہے تو اختلاف کہاں سے وجود میں آیا؟ بطور نمونہ چند کتب کا حوالہ بھی دیں. اگر عام قاری مطالعہ کرنا چاہے تو کر سکے۔ خطابات کے دوران سب سے اہم بات فقہ جعفریہ کی طرف منسوب سب روایات ان کی کتب اسماء الرجال میں رد موجود ہے۔ پھر اختلافات کی حقیقت کیا ہے؟ ایک اور سوال بھی کرنا چاہتا ہوں اگر تقلید پر قبلہ ڈاکٹر صاحب کے خطابات موجود ہے تو لنک شیئر فرمائیں۔ جزاک اللہ

  • سائل: سید ظل عباس حیدریمقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 01 مئی 2019ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

خطابات میں تمام کتب کے حوالہ جات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بڑی وضاحت سے اور آسان انداز میں نہ صرف بتائے ہیں بلکہ سب ٹائٹل میں ان کتب کے نام اور مقام بھی آتے ہیں۔ اس لیے ان کتب کے نام جاننے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔

امتِ محمدیہ میں علمی اختلاف رحمت ہے، اس کے خاتمے کی کوششیں کرنے کی بجائے دوسروں‌ کی غلطیاں‌ ان پر واضح‌ کرنے کے بعد اختلاف کو برداشت کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔ اس اختلاف کی کچھ وجوہات مثبت ہیں اور کچھ منفی ہیں‘ کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’فرقہ پرستی کا خاتمہ کیونکر ممکن ہے‘ کا مطالعہ کیجیے۔

فقہ اور فلسفہ اجتہاد و تقلید سے متعلق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا درج ذیل خطاب ملاحظہ کیجیے:

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری