شرعی عذر کے ساتھ نماز قضا کرنے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:510
شرعی عذر کے ساتھ نماز قضا کرنے کا کیا حکم ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: نماز  |  عبادات

جواب:

شرعی عذر کے ساتھ نماز قضا کر دینے کا حکم یہ ہے کہ اگر نمازی کسی وقت کی نماز بھول گیا یا بے خبر سو گیا یا دشمن نے پڑھنے کی مہلت نہ دی یا اتنا شدید بیمار ہوا کہ اشارے سے بھی نہ پڑھ سکا۔ ان تمام صورتوں میں نماز قضا تو ہو گی مگر وقت پر نہ پڑھنے کا کوئی گناہ نہیں ہو گا۔

سوال نمبر 206 : مسافر نماز کی قضا کیسے کرے گا؟

اگر کسی کی نمازیں سفر میں قضا ہوگئیں تو گھر پہنچ کر بھی چار رکعت والی نمازوں (ظہر، عصر اور عشاء) کی دو دو رکعتیں قصر کے ساتھ قضا پڑھے۔ اور اگر سفر سے پہلے ان میں سے کوئی نماز قضا ہو گئی تھی تو سفر کی حالت میں چار رکعتیں قضا پڑھے (اور دونوں صورتوں میں عشاء میں تین وتر بھی پڑھے)۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔