حائضہ عورت کے لیے عیدگاہ میں جانے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:450
حائضہ عورت کے لیے عیدگاہ میں جانے کا کیا حکم ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: عورت کے احکام  |  نماز عیدین  |  حیض  |  عبادات

جواب:

حائضہ عورت کا عید گاہ میں جانا جائز ہے۔ بشرطیکہ وہ مسجد کا حصہ نہ ہو اور الگ سے خواتین کے لیے جگہ ہو، جیسا کہ حدیث مبارکہ میں ہے :

’’حضرت ام عطیہ رضی اﷲ عنہا روایت کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عید الفطر اور عید الاضحی کے موقع پر جوان، پردہ دار اور حائضہ عورتوں کو لے جایا کریں اور حائضہ عورتیں عید گاہ سے دور رہیں لیکن وہ کارِ خیر اور مسلمانوں کے ساتھ دعا میں شامل رہیں۔‘‘

مسلم، الصحيح، کتاب صلوة العيدين، باب ذکر اباحة خروج النساء، فی العيدين الی المصلی و شهود الخطبة، 2 : 606. 605، رقم : 890

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔