مرد اور عورت کے احرام میں کیا فرق ہے؟


سوال نمبر:3702
مرد اور عورت کے احرام میں کیا فرق ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 08 ستمبر 2015ء

زمرہ: حج

جواب:

مرد احرام میں سلا ہوا کپڑا نہیں پہن سکتا، لیکن عورت کے لیے سلے ہوئے کپڑے پہننا جائز ہے۔ جس طرح کہ احرام سے پہلے روزمرہ زندگی میں اس کا معمول تھا۔ ہاں، البتہ اپنا چہرہ کھلا رکھے گی کیونکہ عورت کا احرام اس کے چہرہ میں ہے۔ البتہ سر پر دوپٹہ اوڑھنا لازم ہے جبکہ مرد کا احرام سر اور چہرہ دونوں میں ہے۔ لہٰذا مرد کپڑے سے دونوں کو نہیں ڈھانپ سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔