تالاب یا نہر میں غسل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟


سوال نمبر:347
تالاب یا نہر میں غسل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: غسل  |  طہارت

جواب:

تالاب یا نہر میں غسل کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے :

آپ دریا یا نہر میں نہائیں تو پہلے کلی کریں پھر ناک میں پانی ڈال کر خوب صاف کریں اور تھوڑی دیر اس میں ٹھہرنے سے غسل کی سب سنتیں ادا ہو جائیں گی۔ اور اگر تالاب اور حوض یعنی ٹھہرے ہوئے پانی میں نہائیں تو بدن کو تین بار حرکت دینے یا جگہ بدلنے سے غسل ہو جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔