نجاستِ حقیقیہ کسے کہتے ہیں اور اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟


سوال نمبر:311
نجاستِ حقیقیہ کسے کہتے ہیں اور اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: طہارت  |  عبادات

جواب:

نجاستِ حقیقیہ اس گندگی کو کہتے ہیں جو ظاہراً نظر آئے اسے شرع نے اصل نجس قرار دیا ہے۔ انسان اپنے بدن، کپڑوں اور کھانے پینے کی چیزوں کو اس سے بچاتا ہے مثلًا پیشاب، شراب، خون، فضلہ وغیرہ۔ اس سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے اور اگر کسی چیز پہ لگ جائے تو اسے دور کر کے اس چیز کو پاک کرنے کا حکم ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔