امام مہدی علیہ السلام کی علامات کیا ہوں گی؟


سوال نمبر:2931
السلام علیکم میں کافی دنوں سے پریشان اور حیران ہوں ایک راز کی حقیقت جاننا چاہتا ہوں کہ وہ فتنہ ہے یا کچھ اور میں نے گوہر شاہی ریاض احمد کے بارے میں سنا ہے معاذ اللہ، کہ وہ امام مہدی ہے، میرا ایمان تو نہیں مانتا مگر تعلیم بہت عمدہ ہے۔ ان کی طرف سے ذکر قلبی اللہ ھو ملتا ہے، یہ کوئی معمولی ذکر نہیں ہے، بہت ہی جلالی ذکر ہے۔ یہ لوگوں کو اپنے طرف کھینچتا ہے۔ انٹرنیٹ پر اس بارے میں بہت سے تبصرے ہوتے ہیں کوئی کہتا ہے معاذ اللہ یہ امام مہدی ہے کوئی کہتا ہے فتنہ ہے۔ میں‌ صرف پریشان ہوں‌ علم اور ذکر کی وجہ سے کیا فتنہ ہے یا حقیقت آپ کی مشاورت سے جاننا چاہتا ہوں اگر آپ کی اس پر کوئی ویڈیو ہے تو برائے مہربانی مجھے لنک دے دیں۔

  • سائل: یاسر قریشیمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2014ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

کچھ لوگ خود بھی گمراہ ہوتے ہیں اور ان پڑھ اور جاہل لوگوں کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے ایسے ایسے طریقوں سے لوگوں کو پھنساتے ہیں کہ بندے کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتا۔ علم وہنر سے خالی لوگ جنہیں خوف خدا نہیں ہوتا وہ قرآن وحدیث کی تعلیمات سے ہٹ کر طرح طرح کے حربے استعمال کر کے لوگوں کو اپنا پیروکار بناتے ہیں۔ سادہ لوح لوگ ان سے متاثر ہو کر مار کھا جاتے ہیں۔ لہذا ہر اللہ اللہ کرنے والے کے پیچھے نہ لگ جایا کریں۔ یہ بھی دیکھ لیں کہ وہ قرآن وحدیث اور سلف صالحین کے طریقہ پر بھی ہے یا نہیں؟

مزید مطالعہ کے لیے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب
حیات و نزول مسیح اور ولادت امام مہدی علیھما السلام
ملاحظہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی