کیا کوئی از خود مہر کی رقم مختص کر سکتا ہے؟


سوال نمبر:2590
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اس دور میں مہر کی حد کیا ہے؟ کیا کوئی از خود مہر کی رقم مختص کر سکتا ہے؟ سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کم سے کم مہر کی مقدار بتائیں؟

  • سائل: زبیرمقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 22 مئی 2013ء

زمرہ: نکاح

جواب:

حق مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم ہے جو کہ اڑھائی تولے چاندی کے برابر ہے۔ موجودہ دور کے مطابق اڑھائی تولے چاندی کی قیمت لگا لیں جتنی بنتی ہو دے دیں۔ یاد رہے یہ کم سے کم مقدار ہے زیادہ کی کوئی حد نہیں ہے۔ مہر کی رقم مختص کرنا لڑکی کا حق ہے لڑکی جتنا کہے گی اتنا ہی دینا پڑے گا۔ دونوں باہمی رضا مندی سے بھی طے کر سکتے ہیں۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
نکاح پڑھنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی