کیا خنثیٰ کی نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے؟


سوال نمبر:2268
السلام علیکم! میرا سوال خواجہ سراء یعنی خُسر وں کے بارے میں ہے۔ کیا ان کی نماز جنازہ نہیں ہوتی اور انہیں مسلمانوں کے قبرستان میں بھی دفن نہیں کر سکتے؟ ان کی نماز جنازہ کیسے ادا کی جائے گی؟ تفصیل سے جواب دیجئے گا۔

  • سائل: ایاز علیمقام: گوجرانوالہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 25 اکتوبر 2012ء

زمرہ: نماز جنازہ  |  عبادات

جواب:

خواجہ سراء اگر مسلمان ہو تو اس کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی، اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن بھی کیا جائے گا اور ہوتا بھی اسی طرح ہے۔ خواجہ سراء اگر بڑی عمر کا ہو پھر تو آسانی سے معلوم ہو جاتا ہے کہ نماز جنازہ کس طرح پڑھی جائے وہ تو جس طرح بالغ مسلمان کی نماز جنازہ پڑھتے ہیں اسی طرح ادا کریں گے۔ لیکن جب چھوٹی عمر کا ہو تو پھر دیکھا جائے گا مذکر کی طرح ہے تو مذکر والی دعا پڑھیں گے مؤنث کی طرح ہے تو لڑکی والی دعا پڑھیں گے ہاں ایک خنثی مشکل ہے جس کا معلوم نہیں ہوتا کہ مذکر ہے یا مؤنث یعنی بالکل ہی معلوم نہیں ہوتا کہ مذکر سے مشابہت ہے یا مؤنث سے تو اس صورت میں لڑکے والی دعا پڑھیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی