اسلام میں فحاشی کی سزا کیا ہے؟


سوال نمبر:2201
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر گندی اور ننگی تصویریں دیکھنے کے بارے میں اسلام میں کیا سزا ہے؟

  • سائل: محمد علیمقام: فیصل آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 11 اکتوبر 2012ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

انٹرنیٹ پر گندی اور ننگی تصویریں دیکھنا بے حیائی اور برا کام ہے۔ جبکہ اللہ تعالی نے ایسے کاموں سے منع فرمایا ہے۔ قرآن مجید میں ہے:

إِنَّ اللّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ.

(النَّحْل ، 16 : 90)

بیشک اللہ (ہر ایک کے ساتھ) عدل اور احسان کا حکم فرماتا ہے اور قرابت داروں کو دیتے رہنے کا اور بے حیائی اور برے کاموں اور سرکشی و نافرمانی سے منع فرماتا ہے، وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے تاکہ تم خوب یاد رکھو۔

جس طرح اللہ تعالی کے دیگر احکام ہیں اسی طرح یہ بھی حکم ہے۔ شرعی طور پر اس کی کوئی سزا مقرر نہیں ہے۔ گناہ ضرور ہو گا۔ جس طرح کوئی نماز نہ پڑھے وہ گنہگار تو ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے لیے کوئی سزا مقرر نہیں ہے۔ گورنمنٹ اس برائی کو روکنے کے لیے اقدمات کرے ورنہ مغرب کی طرح ہماری بھی معاشرتی اخلاقیات تباہ ہو کر رہ جائیں گی اور ہر مسلمان کا بھی اخلاقی فرض بنتا ہے کہ ایسے چینلز اور ویب سائیٹس کا استعمال مت کریں۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا فیس بک اور اس جیسی دیگر ویب سائٹس، جہاں غیر اخلاقی مواد پایا جائے، کا استعمال جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری