کیا دوران حیض طلاق واقع ہو جاتی ہے؟


سوال نمبر:2144
السلام علیکم میری بیوی نے کہا ہے کہ اگر تم اپنے باپ کی اولاد ہو تو مجھے طلاق دو۔ چار دن بعد میں نے ٹیسٹ میسج کیا (تمہیں یہ ثبوت چاہیے تھا نہ کے میں‌ اپنے باپ کی اولاد ہوں تو یہ لو،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نام ۔۔۔۔۔۔۔دی ۔۔۔۔۔دی۔۔۔۔۔۔۔دی۔ میسج میں‌ طلاق لکھ دی تھی۔ کیا دوران حیض طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

  • سائل: انصاریمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 28 ستمبر 2012ء

زمرہ: طلاق  |  حیض  |  معاملات

جواب:

دوران حیض طلاق دینا گناہ ہے لیکن طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ لہذا آپ نے جتنی طلاقیں دی ہیں واقع ہو گئی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری