عامل کا انگوٹھی دیکھا کر چور کی نشانی بتانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟


سوال نمبر:2088
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی کی چوری ہو جاتی ہے تو لوگ عاملوں کے پاس جاتے ہیں اور وہ چھوٹا بچہ بیٹھا کر انگوٹھی پر کچھ عمل کرتا ہے اور چور کی پہچان کے لیے کچھ نشانی بتاتے ہیں اس کی کوئی شرعی حیثیت ہے یا ڈرامہ ہے؟

  • سائل: محمد اکرممقام: تلہ گنگ
  • تاریخ اشاعت: 06 ستمبر 2012ء

زمرہ: چوری و ڈاکہ زنی  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے۔ یہ ڈرامہ، دھوکہ اور فراڈ ہے۔ سادہ لوح لوگوں سے جاہل عاملوں کا پیسے بٹورنے کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ سب جہالت اور سادگی ہے اور عاملوں کا دھوکہ اور فراڈ ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری