کیا رشوت یا کمیشن کی رقم پر زکوۃ ہوگی؟


سوال نمبر:2064
کیا رشوت یا کمیشن کی رقم پر زکوۃ ہو گی؟ دراصل میں جس سرکاری آفس میں ہوں وہاں پر کمیشن لی جاتی ہے جو کہ ٹھیکیدار سے پہلے سے طے ہوتا ہے اور یہ رقم ٹھیکیدار راضی خوشی دیتا ہے اور ہم لوگ ان ٹھیکیداروں کا کام اضافی وقت میں بھی کرتے ہیں۔ ہمارے پاس گھر میں ہر شے موجود ہے جو کہ تنخواہ سے نا ممکن ہے کیونکہ سرکاری تنخواہ اتنی نہیں ہوتی کہ 3 وقت کا کھانا ممکن ہو۔

  • سائل: محمد ادریسمقام: کراچی پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 28 اگست 2012ء

زمرہ: رشوت  |  زکوۃ  |  عبادات

جواب:

رشوت اور کمشن کی رقم پر زکوۃ فرض ہے۔ جو بھی ملکیت میں ہو جس مال پر قبضہ ہو حلال ہو یا حرام اگر نصاب کو پہنچ جائے تو زکوۃ دینا فرض ہو جاتا ہے۔ لہذا آپ کے پاس جو بھی مال و دولت ہو اگر نصاب کو پہنچ جاتا ہے تو اس پر زکوۃ فرض ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری