کیا دوسری شادی کی صورت میں پہلے خاوند کے وراثت سے دوسرے خاوند کے بچوں کا حصہ ملے گیا؟


سوال نمبر:2020
اگر شوہر فوت ہو جائے اور اس کی اولاد نہ ہو، اور اس کی بیوی دوسری شادی کر لے، جس میں سے عورت کی اولاد ہے، کیا اس اولاد کا پہلے شوہر کی ملکیت میں‌ حق ہو گا؟ عورت فوت ہو چکی ہے تو اب وہ اس عورت کی جائیداد کس کو جائے گی؟

  • سائل: محمد رفیق جمالیمقام: ٹنڈو اللہ یار، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 اگست 2012ء

زمرہ: تقسیمِ وراثت

جواب:

عورت کی دوسری شادی کی اولاد کا پہلے شوہر کی ملکیت میں کوئی حق نہیں ہو گا۔ کیونکہ ان دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے اور یہ ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہیں لیکن عورت کو اپنے فوت شدہ خاوند کی ملکیت میں سے حق ملے گا۔

اگر عورت فوت ہو چکی ہے تو اس کے ورثاء میں اس کے ماں، باپ، خاوند اور اولاد ہیں۔ لہذا اس عورت کی جائیداد مذکورہ بالا ورثاء کو ملے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری