مشروط طلاق کا شرعی حکم کیا ہے؟


سوال نمبر:1825

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام درجہ ذیل مسائل کے بارے میں:

  1. کسی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو نے مجھے ایس۔ایم۔یس۔کیا تو تجھے طلاق۔ اور اس کی بیوی نے اسے یس۔ایم۔یس۔کیا مگر یس۔ایم۔یس۔فیل ہوگیا۔ آیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟
  2. اگر کسی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو نے مس کال کی تو تجھے طلاق اور اس کی بیوی نے اسے کال کی مگر اس نے نہ اُٹھایا تو وہ مس کال ہوگی تو ایسی صورت میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟
  3. اگر کسی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو نے چشمہ لگایا تو تجھے طلاق۔ اس نے لینس لگایا تو کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟
  4. ایسے شوپنگ مال میں جہاں پر سی۔سی۔کیمرے لگے ہوئے ہوں اور دو مرد و عورت کے علاوہ کوئی تیسرا وہاں موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں خلوتِ صحیحہ کا تحقق ہوگا یا نہیں؟

  • سائل: زین العابدینمقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 26 جون 2012ء

زمرہ: تعلیق طلاق

جواب:

آپ کے ابتدائی تینوں سوالات کا جواب یہ ہے کہ ان صورتوں میں طلاق واقع ہو گئی ہے۔

آپ کے آخری سوال کا جواب یہ ہے کہ خلوت صحیحہ کا تحقق نہیں ہوگا۔ کیونکہ خلوت صحیحہ نکاح کی صورت میں ہوتی ہے، بغیر نکاح کے نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری