امتحان میں کامیابی کا وظیفہ کیا ہے؟


سوال نمبر:1524
مفتی صاحب میں بزنس ایڈمنسٹریشن کا طالب علم ہوں، میں‌ امتحانات میں محنت بھی بہت کرتا ہوں، لیکن تسلی بخش کامیابی نہیں ملتی۔ جس کی وجہ سے میں اپنی ڈگری بھی مکمل نہیں‌ کر پا رہا۔ اور میرے مستقبل کا بہت مسئلہ بنا ہوا ہے، مہربانی فرما کر میرے مستقبل کے بارے میں استخارہ کریں، اور وظیفہ کے ساتھ ساتھ ہو سکے تو تعویز بھی دے دیں، اور دعا بھی فرمائیں۔

  • سائل: احمد راؤمقام: گوجرانوالا پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

استخارہ خود کیا جاتا ہے، لہذا آپ خود استخارہ کریں، اور اپنے قریب بھی کسی نیک بزرگ سے تعویز لے کر استعمال کریں، اپنے اندر اعتماد پیدا کریں۔ فرائض وواجبات کی پابندی کریں، ان سے بڑھ کر کوئی وظیفہ نہیں ہے، اس کے ساتھ کثرت سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام پڑھا کریں۔ اللہ تعالی آپ کو دنیا وآخرت کے تمام امتحانات میں کامیاب وکامران کرے۔ آمین

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری