کیا چھٹی کے دن کا معاوضہ نہ دینا جائز ہے؟


سوال نمبر:1323
کیا چھٹی کے دن کا معاوضہ نہ دینا جائز ہے؟

  • سائل: بلال انورمقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 05 جنوری 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل  |  خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)

جواب:

دونوں کے درمیان یہ معاہدہ ہے، یعنی کام کرنے والے اور کمپنی کے درمیان، انسان بزنس میں جو معاہدہ کرے اس پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ آپس میں فتنہ و فساد نہ پھیلے۔ چھٹی کے دن معاوضہ دینا یا نہ دینا دونوں چیزیں کاروبار میں آپ کے معاہدہ پر منحصر ہیں۔ اگر معاہدہ کرتے وقت یہ طے پایا کہ چھٹی کے دن کا معاوضہ بھی دیا جائے گا تو پھر اس کا معاوضہ دینا ضروری ہے، وگرنہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ناحق اور باطل طریقے سے دوسرے کا مال کھایا جائے گا، جو شرعاً حرام ہے۔ اگر معاہدہ میں یہ طے پایا کہ معاوضہ نہیں دیا جائے گا تو پھر اس میں کوئی حلال یا حرام کی بات نہیں۔

الغرض چھٹی کے دن کے معاوضے کا تعین معاہدے کے ساتھ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری