فقہی مذاہب کی کیا اہمیت ہے؟


سوال نمبر:1274
جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دین ایک ہے تو پھر ہم چار مذاہب میں کیوں تقسیم ہیں؟

  • سائل: نعمان آصفمقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 12 دسمبر 2011ء

زمرہ: فقہ اور اصول فقہ

جواب:

اس میں کوئی شک نہیں کہ دین ایک ہے، اس دین کی تعلیمات پر صحیح طریقہ کے ساتھ عمل پیرا ہونے کے لیے چار مذاہب ہیں۔ چاروں مذاہب میں قرآن و سنت کی بات ہی ہے۔ کسی نے اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کی۔ ہر ایک کے پاس دلائل قرآن و سنت سے ہی ہیں۔ مقصد فقط یہ ہے کہ چاروں مذاہب میں سے جس نے جو بھی ایک مذہب اختیار کیا وہ صحیح راستے پر ہے۔ چاروں مذاہب چار نہروں کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا اسٹیشن ایک ہی ہے۔ یہ عامۃ الناس کی سہولت کے لیے ہی ہیں۔

چاروں ائمہ نے سب مسائل قرآن و حدیث اور ادلہ اربعہ سے مستنبط کر کے رکھ دئے ہیں۔ اب جس کو جو مذہب آسان لگتا ہے وہ اس کی تعلیمات کو پورا کرنے کے لیے اس کو اختیار کر لے اور جو شخص جس امام کی بھی تقلید کرتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے امام کو برحق سمجھے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی