غصہ ختم کرنے کا کیا وظیفہ ہے؟


سوال نمبر:1273
السلام علیکم! بچوں کی صحیح تربیت کے لیے رہنمائی فرمائیں۔ میرے بڑے بیٹے کو بہت غصہ آتا ہے۔ اس کے لیے کوئی وظیفہ بھی بتائیں۔ جزاک اللہ

  • سائل: بنت حوامقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2011ء

زمرہ: معاملات  |  متفرق مسائل

جواب:

والدین پر فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحیح اور مناسب تربیت کریں۔ بچوں کی تربیت کے لیے ضروری ہے کہ ان کو اچھا خوشگوار اور دیندار ماحول دیا جائے، ان کی اچھی تعلیم و تربیت کی جائے، اسلام کی تعلیمات سے بہرہ ور کیا جائے، شریعت کا پابند کیا جائے، یہ سب ممکن ہے اگر والدین خود شریعت کے احکامات کی پیروی کرنے والے ہوں۔ بُری سوسائٹی سے ان کو دور رکھا جائے، بچوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے، والدین کی نظر میں سب اولاد برابر ہونی چاہیے کسی کو دوسرے پر ترجیح نہیں دینی چاہیے۔ والدین کی ذمہ داری ہےکہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنی اولاد کو دیں تاکہ وہ صحیح طریقے سے ان کی راہنمائی کر سکیں۔

آپ خود بھی اور اپنی اولاد کو بھی اس بات کی تلقین کریں کہ زیادہ سے زیادہ حضور علیہ السلام پر درود پاک پڑھا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات کو آسان فرمائے۔

وظیفہ برائے حاجت روائی اور قبولیت دعا :

يَا مُجِيبُ

وظیفہ برائے ازالہ رنج و الم و اطمینان قلب :

يَا صَبُورُ، يَا مُحیُ

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی