Fatwa Online

کیا کھانے سے پہلے نمک اور بعد میں پانی کی ممانعت پر کوئی حدیث ہے؟

سوال نمبر:998

کیا کھانے سے پہلے نمک کھانے اور کھانے کے بعد پانی نہ پینے کے بارے میں کوئی حدیث یا اسلامی روایت ملتی ہے یا یہ صرف طبی مسئلہ ہے۔ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: اظہار القدوس نوشاہی

  • مقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 21 مئی 2011ء

موضوع:خور و نوش

جواب:
اس ضمن میں ایک روایت ملتی ہے، جو یہ ہے:

ثلاث لقمات قبل الطعام و ثلاث بعد الطعام يصرف عن ابن ادم اثنين و سبعين نوعا من البلاء منه الجنون والجزام والبرص.

(الفردوس بمأثور الخطاب للديلمی)

کھانے سے پہلے اور بعد میں تین چٹکی نمک کھانے سے انسان سے 72 بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ مثلا جنون جزام اور برص وغیرہ۔ لہذا کھانے سے پہلے اور بعد میں نمک کھانا مستحب ہے۔

تاہم یہ بھی ذہن نشین رہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طبیب حاذق ہونے کے ناتے مختلف صحابہ کرام کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے مختلف غذاؤں کے استعمال کا حکم فرمایا کرتے تھے۔ طبی حوالے سے ملنے والی ایسی روایات پر عمل سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیئے، مبادا وہ غذا ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کے مریض کو نقصان پہنچا دے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 19 April, 2024 07:52:08 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/998/