Fatwa Online

کیا حضور غو‌ث اعظم اپنے زمانے سے پہلے کے اولیاء کے بھی ولی ہیں؟

سوال نمبر:993

کیا حضور غو‌ث اعظم رضی اللہ عنہ اپنے سے پہلے اولیا کے بھی ولی تھے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عمر اجمل

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 مئی 2011ء

موضوع:تصوف

جواب:

ولی کا معنی دوست ہے۔ جو بھی ولی ہو گا وہ اپنے سے پہلے اولیاء کا بھی دوست ہو گا اور اپنے سے بعد والے اولیاء کا بھی دوست ہو گا۔ ایسے ہی حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ اپنے سے پہلے اور بعد والے اولیاء کرام کے بھی ولی اور دوست ہیں۔

یہ تصوف کا مسئلہ ہے بعض صوفیاء کے نزدیک وہ اپنے وقت کے تمام اولیاء سے بڑے مرتبے والے تھے اور اکثریت کے نزدیک تمام اولیاء سے بڑے مرتبے والے تھے۔ لیکن یہ یاد رہے کہ ادنی صحابی کا مرتبہ تمام اقطاب، ابدال اور غوث سے بڑا ہوتا ہے، صحابہ کرام کے بعد تابعین اور پھر تبع تابعین کا مرتبہ ہوتا ہے اس کے بعد اولیاء اور صالحین کا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 23 November, 2024 01:00:58 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/993/