اگر غسل کے دوران پیشاب یا ریح خارج ہو جائے تو کیا غسل ہو جائے گا یا دوبارہ کرنا پڑے گا۔
سوال نمبر:988
اگر غسل کے دوران پیشاب یا ریح خارج ہو جائے تو کیا غسل ہو جائے گا یا دوبارہ کرنا پڑے گا۔
سوال پوچھنے والے کا نام: اظہار القدوس نوشاہی
- مقام: اسلام اآباد، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 18 مئی 2011ء
موضوع:غسل | طہارت
جواب:
اگر غسل کے دوران پیشاب یا ریح خارج ہو جائے یا بعد میں خارج ہو تو اس سے صرف وضو ٹوٹے گا، غسل دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس لیے کہ پیشاب یا ریح سے غسل واجب نہیں ہوتا صرف وضو ٹوٹتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 19 February, 2025 04:22:14 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/988/