Fatwa Online

کیا گناہوں پر ندامت کے لیے توبہ کافی ہے یا پھر کفارہ بھی ادا کرنا پڑےگا؟

سوال نمبر:983

جب میں چھوٹا تھا تو غصے میں بدعا دے دیا کرتا تھا لیکن اب مجھے معلوم ہے کہ وہ سب غلط ہوا ہے اس لیے میں نے اللہ سے معافی بھی مانگی ہے۔ آپ مجھے بتائیں کہ معافی کافی ہے یا کوئی کفارہ بھی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اسر

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 17 مئی 2011ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:
اگر آپ اس وقت نابالغ تھے تو آپ پر کوئی گرفت نہیں۔ چونکہ آپ نے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی ہے یہ کافی ہے۔ حدیث پاک میں آتا ہے۔

الندامة التوبة. (اوکما قال)

گناہ پر نادم ہونا توبہ ہے۔

آپ پر کوئی کفارہ نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 23 November, 2024 02:44:47 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/983/