نماز میں دوسری رکعت کے بعد قعدے سے کھڑے ہونے کا طریقہ بتا دیں؟
سوال نمبر:968
نماز میں دوسری رکعت کے بعد قعدے سے کھڑے ہونے کا طریقہ بتا دیں؟ کیا زمین پر ہاتھ رکھ کر پھر گھٹنوں پر رکھیں یا بغیر زمین پر ہاتھ رکھے ہی تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: عدنان کبیر
- مقام: بریڈ فورڈ، یوکے
- تاریخ اشاعت: 12 مئی 2011ء
موضوع:نماز کے مستحبات | نماز | عبادات
جواب:
قعدہ یا سجدہ کے بعد دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھ کر کھڑا ہونا مستحب
ہے۔ اگر کوئی عذر / بیماری ہو یا گرنے کا اندیشہ ہو تو زمین پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہوسکتا ہے یا جس طرح آسان ہو کھڑا ہونا چاہے، نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
(کتب فقہ)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 04 December, 2024 01:25:13 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/968/