Fatwa Online

کیا کسی زانی کو اللہ کی بارگاہ سے معافی مل سکتی ہے؟

سوال نمبر:967

کیا کسی زانی کو اللہ کی بارگاہ سے معافی مل سکتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سلطان احمد

  • مقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 12 مئی 2011ء

موضوع:زنا و بدکاری

جواب:
اللہ کی رحمت وسیع ہے۔ جب کوئی گنہگار نادم ہو کر اسے پکارتا ہے تو وہ توبہ قبول کرتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ سچے دل کے ساتھ توبہ کی جائے اور آئندہ ایسے قبیح فعل سے دور رہنے کا عزم کیا جائے۔

یہ قبیح فعل ہے اور گناہ کبیرہ ہے۔ اگر غلطی سے یہ فعل سرزد ہوگیا ہے تو اللہ کی بارگاہ میں اخلاص کے ساتھ سچی توبہ کرے اور اللہ مجدہ سے مغفرت طلب کرے، آئندہ اس گناہ سے مکمل طور پر بچے۔ وہ خالق و مالک ہے چاہے مغفرت فرمائے چاہے عذاب دے اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 24 November, 2024 04:10:39 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/967/