جواب:
کسی بھی این جی او کے ساتھ کام کرنا اس شرط پر جائز ہے کہ وہ لوگ آپ سے کوئی غیر شرعی مطالبہ نہ کریں۔ اگر وہ عام فلاح و بہبود کے کام کرتے ہیں تو انکے ساتھ کام کرنا یا ان سے مالی مدد حاصل کرنا اور وظیفہ مقرر کرنا جائز ہے۔ چاہے فل ٹائم کام کرنا ہو یا پھر پارٹ ٹائم ہو، جس طرح بھی معاملہ طے ہو جائے۔ لیکن اگر وہ اجرت یا وظیفہ کے بدلے آپ سے ایسا کام لینا چاہتے ہیں جو ہمارے دین میں منع ہو تو جائز نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔