بیوی کو تین طلاقیں دینے کے بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:952
السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی خیر فرمائے۔ آپ کی سائٹ سے بہت سی معلومات ملتی ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ایک بار میری خالہ اور خالو کا جھگڑا ہو گیا ہم 10، 12 لوگ بھی موجود تھے۔ میرے خالوں نے تین بار خالہ کو طلاق دی پھر ہم سارے رشتے دار پاس تھے تو ہم نے ان کی صلح کروا دی، اور وہ اب اکھٹے رہ رہے ہیں۔ شریعت میں ان کے ساتھ کیا معاملہ ہونا چاہیے تھا؟ مہربانی کر کے جواب عنایت فرما دیں۔ شکریہ
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد طارق
- مقام: لاہور، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 09 مئی 2011ء
موضوع:طلاق مغلظہ(ثلاثہ) | طلاق
جواب:
آپکے قول کے مطابق تین طلاقیں دی ہیں لہذا بیوی اس پر حرام ہو گئی ہے اور اکھٹے رہنا گناہ کبیرہ ہے، جب تک حلالہ نہ ہو اس کے لیے یہ بیوی حرام ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان
Print Date : 24 November, 2024 02:14:11 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/952/