Fatwa Online

مسجد کےصحن میں نماز ہو رہی ہو اور برآمدے سے گزرنے کی جگہ نہ ہو تو کیا کیا جائے؟

سوال نمبر:940

مسجد کےصحن میں نماز ہو رہی ہو اور برآمدے سے گزرنے کی جگہ نہ ہو تو کیا کیا جائے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: کامران

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 مئی 2011ء

موضوع:نماز  |  عبادات

جواب:
نمازی کے سامنے جو چیز رکھی جاتی ہے اس کو سترہ کہتے ہیں اکثر مساجد میں فٹ یا ڈیڑھ فٹ کے تختے وغیرہ کھڑے کرکے رکھے جاتے ہیں تو گزرنے والوں کے لیے آسانی ہو جاتی ہے، آپ بھی اس طرح کر سکتے ہیں۔

نمازیوں کو بھی چاہیے کہ ایسی جگہ کھڑے ہوں جہاں گزرنے والوں کے لیے مشکل نہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 24 November, 2024 02:10:49 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/940/