Fatwa Online

امام مسجد کیسا ہونا چاہیے اور اس کا کام کیاہے؟

سوال نمبر:939

امام مسجد کیسا ہونا چاہیے اور اس کا کام کیاہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مشتاق احمد

  • مقام: کرناٹک، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 30 اپریل 2011ء

موضوع:شرائط امامت

جواب:

  • امام مسجد کا عالم ہونا ضروری ہے۔
  • قراءت صحیح اور درست طریقے سے پڑھ سکتا ہو۔
  • صاف ستھری شخصیت کا مالک ہو۔
  • ہر قسم کے گناہ سے اجتناب کرنے والا ہو۔
  • مقتدیوں کی نظر میں بارعب ہو۔
  • نزم مزاج ہو۔
  • سنت کا پابند ہو اور کسی بھی سنت پر عمل کرنے میں عار محسوس نہ کرتا ہو۔ مثلا پگڑی، عمامہ اور ڈارھی وغیرہ۔
  • پانچ وقت کا نمازی ہو۔
  • نوافل کی بھی پابندی کرتا ہو۔
  • مقتدیوں کو علم دین سکھانا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2024 10:25:55 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/939/