Fatwa Online

کیا کھانے سے پہلے وضو کرنے کے بارے میں کوئی حدیث آئی ہے؟

سوال نمبر:936

برائے مہربانی کھانے سے پہلے اور بعد میں و ضو کرنے کے فضائل کے بارے میں جو حدیث آئی ہے وہ حوا لہ اور متن کے سا تھ بیان کیجئے- شکریہ؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عامر افضل

  • مقام: لاہو ر، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2011ء

موضوع:وضوء  |  خور و نوش

جواب:

عن سلمان قال قراءت في التورة ان برکة الطعام الوضوء بعده فذکرت ذالک للنبي صلي الله عليه وآله وسلم فقال رسول الله صلي الله عليه وآله وسلم برکة الطعام الوضوء قبله والوضو بعده.

(رواه الترمذي وابو داود)

وعن ابن عباس ان النبي صلي الله عليه وآله وسلم خرج من الخلاء فقدم اليه طعام فقال اَلَا ناتيک الوضوء قال انما امرت الوضوء اذا قمت الي الصلوة.

(رواه الترمذي وابو داود)

حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے تورات میں پڑھا تھاکہ کھانے کے بعد وضو کرنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے تو میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا۔ فرمایا : رزق کی برکت تو کھانے سے پہلے اور بعد میں وضو کرنے سے ہوتی ہے۔

علماء کرام فرماتے ہیں کہ پہلے اور بعد میں وضو سے مراد ہاتھ دھونا اور کلی کرنا ہے نہ کہ اصطلاحی وضو۔ اس کی تشریح دوسری حدیث پاک سے ہوتی ہے۔

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیت الخلاء سے باہر نکلے تو لوگوں نے طعام پیش کیا اور عرض کی وضو کے لیے پانی پیش کریں؟ آپ علیہ والصلوۃ والسلام نے فرمایا مجھے صرف نماز کے لیے وضو کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے معلوم ہوا کہ کھانے سے پہلے اور بعد میں جو وضو کا ذکر ہوا ہے اس سے مراد دونوں ہاتھوں کو دھونا اور کلی کرنا ہے۔ لیکن علما کرام فرماتے ہیں کہ اگر کوئی کھانے سے پہلے اور بعد میں وضو کرے تو یہ مستحب ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2024 09:57:36 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/936/