وراثت میں بیوی اور اولاد کا کتنا حصہ ہے؟
سوال نمبر:916
ایک شخص کے ورثا میں بیوی، تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اب اس کی جائیدار کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا یعنی اس کی بیوی کو کتنا حصہ ملے گا، اس کے بیٹوں اور بیٹیوں کو کتنا حصہ ملے گا۔ برائے مہربانی جواب سے مطلع فرمائیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: ایوب چنا
- مقام: کراچی، کراچی
- تاریخ اشاعت: 23 اپریل 2011ء
موضوع:تقسیمِ وراثت
جواب:
چونکہ میت کی اولاد موجود ہے اس لیے بیوی کو کل مال کا آٹھواں حصہ ملے گا اور باقی بچنے والی رقم میں سے تینوں بیٹوں کو 25 فیصد کے حساب سے اور دونوں بیٹیوں کو ساڑھے بارہ فیصد کے حساب سے حصہ دیا جائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 02:32:15 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/916/